0
Tuesday 3 May 2011 23:32

امریکہ اور نیٹو کی طرف سے وزیرستان سے ملحقہ افغان صوبوں میں پاکستانی شدت پسندوں کو اسلحہ اور مالی امداد کی فراہمی کا انکشاف

امریکہ اور نیٹو کی طرف سے وزیرستان سے ملحقہ افغان صوبوں میں پاکستانی شدت پسندوں کو اسلحہ اور مالی امداد کی فراہمی کا انکشاف
وزیرستان:اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقوں بالخصوص وزیرستان سے ملحقہ افغانستتان کے صوبوں میں امریکہ و نیٹو کی طرف سے پاکستانی طالبان و دیگر شدت پسند گروپوں کو اسلحہ و مالی امداد فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق جن شدت پسند گروپوں کو امریکہ و نیٹو اسلحہ و مالی امداد فراہم کر رہے ہیں، ان میں تحریک طالبان پاکستان، سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور منگل باغ کا لشکر اسلام قابل ذکر ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ و نیٹو نے تحریک طالبان، سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کو افغانستان کے صوبہ خوست جب کہ منگل باغ کے لشکر اسلام کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں باقاعدہ مراکز مہیا کئے ہوئے ہیں، جہاں پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارادتوں کو جاری رکھہ کر پاکستان کو غیرمحفوظ و ناکام ریاست ثابت کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 69645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش