0
Thursday 11 Jan 2018 21:45

پارلیمنٹ جنسی تشدد کی سزا مقرر کرنے کیلئے قانون سازی کرے، علامہ ناصر عباس

پارلیمنٹ جنسی تشدد کی سزا مقرر کرنے کیلئے قانون سازی کرے، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قصور واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے، جس کے لئے مذمت جیسا لفظ ناکافی اور چھوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے ذمہ دار وہ حکمران ہیں، جنہیں عوام کی جان و آبرو سے کوئی غرض نہیں اور وہ اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ اس المناک واقعہ نے جہاں پاکستان کے ہر فرد کو اضطراب اور دکھ میں مبتلا کیا ہے، وہاں عالمی سطح پر وطن عزیز کے وقار کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام حکومت کی ایما پر سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں رہا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ قصور میں انسانیت کی تذلیل کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اگر ماضی میں ان سفاک مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاتا تو آج معصوم زینب کے والدین کو یہ دن نہ دیکھتا پڑتا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ نااہل حکمران یہ ذمہ داری ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں اور اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکے ہیں۔ کم سن بچوں پر جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات ایک اسلامی ریاست کے چہرے پر بھیانک داغ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں اس اہم مسئلہ پر قانون سازی کرتے ہوئے ایسے گھناونے واقعات کا ارتکاب کرنے والوں کے فوری ٹرائل اور سرعام پھانسی کی سزا متعین کی جائے۔ انہوں نے کم سن زینب کے قتل میں ملوث افراد کے لئے فوری اور عبرت ناک سزا کا مطالبہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 696453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش