QR CodeQR Code

بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی 20، سخت سردی کے باعث دریائے سندھ منجمد

12 Jan 2018 19:48

بلتستان بھر کی طرح سرحدی اور بالائی علاقہ ضلع کھرمنگ میں بھی شدید سردی پڑ گئی ہے، سردی کے باعث دریائے سندھ جم گیا ہے اور اسے لوگوں نے گزرگاہ جبکہ نوجوانوں نے کھیل کا میدان بنا لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہے۔ بلتستان ڈویژن کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت منفی بارہ جبکہ بالائی علاقوں میں منفی 20 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔ بلتستان بھر کی طرح سرحدی  اور بالائی علاقہ ضلع کھرمنگ میں بھی شدید سردی پڑ گئی ہے۔ سردی کے باعث دریائے سندھ جم گیا ہے اور اسے لوگوں نے گزرگاہ جبکہ نوجوانوں نے کھیل کا میدان بنا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلتستان کے بالائی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 20 ڈگری نیچے گر گیا ہے۔ جس سے پورے علاقے میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔ شدید سردی کی وجہ سے ضلع بھر کی آبشاریں، ندی نالے، جھیلیں اور دریائے سندھ متعدد مقامات پر جم چکا ہے۔ منجمد دریا کو لوگوں نے تفریح کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ جہاں صبح سے شام تک نوجوان برف سے کھیلتے، کودتے رہتے ہیں جبکہ لوگوں نے جمے ہوئے دریا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی گزر گاہ بنا لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 696547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696547/بلتستان-شدید-سردی-کی-لپیٹ-میں-درجہ-حرارت-منفی-20-سخت-کے-باعث-دریائے-سندھ-منجمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org