QR CodeQR Code

کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

12 Jan 2018 16:39

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ایس پی آفس میں تعینات تھا اور ڈیوٹی پر جانے کے لئے گھر سے نکلا تھا کہ راستے میں گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر ایک میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت پولیس اہلکار شاکر ولد شکیل احمد کے نام سے ہوئی۔ واقعے کی خبر ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ایس پی آفس میں تعینات تھا اور ڈیوٹی پر جانے کے لئے گھر سے نکلا تھا کہ راستے میں گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 696550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696550/کراچی-میں-فائرنگ-سے-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org