0
Friday 12 Jan 2018 18:21
ایم ڈبلیو ایم کے تحت 12 تا 18 جنوری ملک گیر ’’ہفتہ ناموس زینب‘‘

کراچی: کمسن زینب کی عصمت دری و قتل کیخلاف ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے فوری مستعفیٰ ہو جائیں، مطالبہ
کراچی: کمسن زینب کی عصمت دری و قتل کیخلاف ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام قصور میں معصوم کمسن بچی زینب کے زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچیوں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری، سیدہ ثروت عسکری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ننھی زینب کا سفاکانہ قتل بربریت اور وحشی پن کی بدترین مثال ہے، اس سنگین ظلم پر مذمت، افسوس جیسے الفاظ بہت بے وقعت ہیں، اس المناک واقعہ نے جہاں پاکستان کے ہر فرد کو اضطراب اور دکھ میں مبتلا کیا ہے، وہاں عالمی سطح پر وطن عزیز کے وقار کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی قصور شہر میں کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے 13 واقعات رونما ہوئے، لیکن ایک بھی مجرم گرفتار نہیں، ایک ہفتہ ہونے کو ہے، اب تک زینب کے قاتل کا قانون کی گرفت میں نہ آنا، پنجاب حکومت کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے فوری مستعفیٰ ہو جائیں، ریاست معصوم بچوں کے ساتھ عصمت دری اور قتل جیسے سنگین جرم میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت قانون سازی کرے۔

رہنماؤں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ زینب کے سفاک قاتل کو قذافی اسٹیڈیم میں سرعام پھانسی دی جائے اور پوری دنیا کو لائیو کوریج دکھائی جائے تاکہ مجرم نشان عبرت قرار پائے، زینب کو جس درندگی اور دہشتگری کا نشانہ بنایا گیا، اس نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کو چاہیئے کہ ایسی قانون سازی یقینی بنائیں، جس سے ایسے سفاک درندوں کو طوری فور پر نشان عبرت بنایا جا سکتا کہ ایسے سنگین واقعات میں کمی واقع ہو، یقیناً ملک بھر میں ایسے درجنوں واقعات روزانہ کی بنیاد پر پیش آتے ہیں، لیکن مجرموں کو سزا نہ ملنے سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوتے چلے جاتے ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ زینب سے قتل کے واقعے میں جہاں ایک شخص مجرم تو وہیں ریاست بھی برابر کی شریک ہے، ماضی میں قصور اور دیگر شہروں میں عصمت دری اور قتل کا نشانہ بننے والے معصوم بچوں کے قاتلوں کو سزا ملتی، تو زینب کے قاتل کو حوصلہ نہ ملتا۔ انہوں نے کہا کہ زینب پر ہونے والے ظلم کے خلاف پوری قوم متحد ہے، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین معصوم زینب کے اہل خانہ کے دکھ درد میں برار کی شریک ہے، اس حوالے سے آج جمعہ 12 تا 18 جنوری ملک بھر میں ’’ہفتہ ناموس زینب‘‘منایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 696564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش