0
Friday 12 Jan 2018 19:33

کم سن بچی کی عصمت دری انتہائی شرمناک ہے، الیاس صدیقی

کم سن بچی کی عصمت دری انتہائی شرمناک ہے، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ترجمان الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں قانون کی عملداری ہوتی تو آج کم سن زینب جنسی تشدد کا شکار نہ ہوتی۔ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی جنسی تشدد کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں، لیکن قاتل ہر مرتبہ سزا سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایک اسلامی ملک میں اس طرح کے واقعات کا پے درپے ہونا ریاست کیلئے شرمناک عمل ہے۔ ایم ڈبلیو ایم جی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی نے ملک کو بدترین مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ کرپٹ اور بدمعاش لوگ جب اقتدار سنبھالتے ہیں تو قانون پر عمل درآمد ختم ہو جاتا ہے اور قانون کی عملداری نہ ہونے سے جرائم پیشہ افراد حوصلہ مند ہوتے ہیں۔ ملک میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جاتے تو اس قسم کے واقعات رونما ہی نہ ہوتے۔ قصور کی معصوم زینب کے دلسوز واقعے نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گڈگورننس کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سب سے زیادہ جرائم پنجاب میں رونما ہو رہے ہیں اور ان جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کوئی وزیر یا ایم این اے کر رہا ہوتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جائے اور ایسے جرائم کے مرتکب افراد کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ دوسروں کو عبرت حاصل ہو۔ معصوم زینب کی عصمت دری اور قتل نے پنجاب حکومت کے منہ پر کالک مل دی ہے اور اس ظلم و بربریت پر احتجاج کرنے والوں کو گولیوں کا نشانہ بناکر پنجاب حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ظالموں کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 696580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش