1
0
Friday 12 Jan 2018 19:40
قصور میں معصوم بچی کیساتھ زیادتی اور قتل وحشیانہ اقدام ہے

معاشرے میں برائیوں اور زیادتی کے واقعات کا ذمہ دار میڈیا ہے، خادم حسین رضوی

معاشرے میں برائیوں اور زیادتی کے واقعات کا ذمہ دار میڈیا ہے، خادم حسین رضوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے معاشرے میں برائیوں اور زیادتی کے واقعات کا ذمہ دار میڈیا کو قرار دے دیا۔ لاہور میں سانحہ قصور کے حوالے سے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خادم حسین رضوی نے واقعہ کی مذمت کی اور اسے وحشیانہ اور گھناؤنی حرکت قرار دیا۔ اس موقع پر ایک ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ اس سے قبل ایک واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا جہاں مدرس کے مولوی نے بچے کیساتھ زیادتی کرکے اس چھت سے نیچے پھینک دیا تھا مگر اس واقعے پر آپ نے خاموشی اختیار کئے رکھی، اس کی کیا وجہ ہے؟ صحافی کا سوال سنتے ہی خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے زینب کیساتھ یہ ظلم کیا، مدارس کے واقعات میں بھی وہی لوگ ملوث ہیں، آپ لوگ کہتے ہیں کہ یہ واقعہ مدرسے میں ہوا تو کیا اس کے پیچھے مولوی ہیں؟ آپ بہت عجیب باتیں کر رہے ہیں، آپ کو اس کا کتنا درد اٹھا ہوا ہے، جس ایشو پر ہم بیٹھے ہیں اسی پر بات کریں۔ خادم حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو فحاشی پر اُبھارنے کا کون ذمہ دار ہے؟ کیا مولوی اس کے ذمہ دار ہیں؟ کس نے ننگی پچیاں ناچتے ہوئے ٹی وی پر دکھائیں؟ کس نے اس طرح کی فلمیں دکھائیں؟ کس نے لوگوں کے جذبات اُبھارے؟ میڈیا نے ہر انسان کو وحشی بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسے میں ہونیوالے ظلم پر آپ لوگ چیختے ہیں، آپ لوگ مدرسے میں کیمرے لے کر کیوں نہیں گئے؟ آزادی کے نام پر بچیوں کی فلمیں کس نے دکھائیں؟خادم رضوی کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کو آپ کیوں نہیں سمجھ رہے کہ ان تمام واقعات کے حکمران ذمہ دار ہیں، اگر حکمرانوں نے مسلمانوں کی رہنمائی کی ہوتی تو آج یہ واقعات رونما نہ ہوتے۔
خبر کا کوڈ : 696582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
بات صحیح ہے۔
ہماری پیشکش