QR CodeQR Code

پیر اعجاز ہاشمی کا علامہ ساجد نقوی کو ٹیلی فون، مولانا عبدالجلیل نقوی کی وفات پر اظہار تعزیت

12 Jan 2018 20:06

جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مرحوم نے متحدہ مجلس عمل اور ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فار م پر متحرک کردار ادا کیا، مرحوم بلند پایہ عالم دین تھے، جن کی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے خدمات قابل ستائش ہیں، خاص طور پر جب مارشل لا ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کی طرف سے تحریک جعفریہ پر ناجائز پابندی کے بعد علامہ ساجد علی نقوی اور ان کی تنظیم پر مشکل دن تھے، مگر علامہ الشاہ احمد نورانی مرحوم ، قاضی حسین احمد اور دیگر قائدین نے اس پابندی کو مسترد کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کے داماد اور بھتیجے مولانا عبدالجلیل نقوی کے انتقال پر تعزیت اور اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی دینی، سیاسی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ علامہ ساجد نقوی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ مرحوم بلند پایہ عالم دین تھے، جن کی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے خدمات قابل ستائش ہیں، متحدہ مجلس عمل اور ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر مولانا عبدالجلیل نقوی نے متحرک کردار ادا کیا، خاص طور پر جب مارشل لا ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کی طرف سے تحریک جعفریہ پر ناجائز پابندی کے بعد علامہ ساجد علی نقوی اور ان کی تنظیم پر مشکل دن تھے، مگر علامہ الشاہ احمد نورانی مرحوم ، قاضی حسین احمد اور دیگر قائدین نے اس پابندی کو مسترد کیا تھا، مشکل کے ان دنوں میں مولانا عبدالجلیل نقوی سے ملاقاتیں رہیں، وہ ہمارے ساتھ ایم ایم اے کے اجلاسوں میں شریک ہوتے تھے۔ وہ تقریباً 7 سال سے بستر علالت پر موت و حیات کی کشمکش میں تھے، ان کی وفات سے چند دن پہلے بھی میں ان کی ٹیلی فون پر عیادت کی تو مجھے کہنے لگے، بہت تکلیف میں ہوں، میر ے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میرے لئے آسانی پیدا کرے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے سوگوار خاندان، مرحوم کی بیوہ، بچوں اور بچیوں سے بھی اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 696589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696589/پیر-اعجاز-ہاشمی-کا-علامہ-ساجد-نقوی-کو-ٹیلی-فون-مولانا-عبدالجلیل-کی-وفات-پر-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org