QR CodeQR Code

آصف زرداری نے بلاول بھٹو سے اتحاد کرلیا

12 Jan 2018 22:28

الائنس قائم کرنے کیلئے دی گئی درخواست الیکشن کمیشن نے منظور کرلی، الائنس کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہونگے، دونوں جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے نام اور تیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گی۔ تیر کا نشان پہلے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کا الاٹ کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کا اتحاد قائم ہوگیا، سابق صدر مملکت آصف زرداری نے بلاول بھٹو کی جماعت سے اتحاد قائم کر لیا، الائنس قائم کرنے کیلئے دی گئی درخواست الیکشن کمیشن نے منظور کرلی، الائنس کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہونگے، دونوں جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے نام اور تیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گی۔ تیر کا نشان پہلے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کا الاٹ کیا گیا تھا۔ رہنماء پیپلز پارٹی فاروق ایچ نائک کے مطابق الیکشن کمیشن میں ایک نشان پر الیکشن لڑنے کی درخواست دی گئی تھی، جسے الیکشن کمیشن نے منظور کر لی ہے، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کو پاکستان پیپلز پارلیمنٹرین میں ضم نہیں کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 696638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696638/آصف-زرداری-نے-بلاول-بھٹو-سے-اتحاد-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org