QR CodeQR Code

کمسن زینب کے قتل کی پہلی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، فاروق ستار

12 Jan 2018 23:55

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ قصور میں ایک سال کے دوران 12 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس طرح کے ہزاروں واقعات تو رپورٹ ہی نہیں ہوتے، لیکن زینب کے قتل میں ریاست کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ زینب کے قتل میں ریاست کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا، کیونکہ قصور واقعے کی پہلی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں واقع ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پر قصور واقعے سے متعلق مذمتی تقریب منعقد کی گئی، جہاں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت زینب کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ اس موقع پر فاروق ستار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قصور میں ایک سال کے دوران 12 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس طرح کے ہزاروں واقعات تو رپورٹ ہی نہیں ہوتے، لیکن زینب کے قتل میں ریاست کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا، کیونکہ قصور واقعے کی پہلی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر سیاسی جماعتوں کو زیرو ٹالرنس کی پالیسی لیکر آنا ہوگی۔ سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ آئندہ ایسے واقعات روکنے کیلئے لوگوں میں آگہی پھیلانی ہوگی، پرائمری اور سیکنڈری سطح پر نصاب تعلیم میں بھی تبدیلیاں کرنی ہوں گی، جبکہ ہم نے زینب کیس میں آئینی اور قانونی ماہرین سے رابطہ کرلیا ہے، پھر ہم دیکھیں گے کہ اس معاملے پر کیا قانون سازی کی جا سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 696645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696645/کمسن-زینب-کے-قتل-کی-پہلی-ذمہ-داری-حکومت-پر-عائد-ہوتی-ہے-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org