1
Saturday 13 Jan 2018 10:03

مظفرآباد شہر کی خوبصورتی کیلئے فنڈز جاری

مظفرآباد شہر کی خوبصورتی کیلئے فنڈز جاری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام کے زیراہتمام آزادکشمیر بھر میں جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو ہفتے کے بعد کوئی نئی سکیم وصول نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کشمیر کونسل کے اپنے فنڈز سے 50لاکھ روپے میرپور شہر اور 50لاکھ روپے مظفرآباد شہر کی خوبصورتی کے لئے دینے کا بھی اعلان کیا۔ دریں اثنا کوہالہ جہلم پراجیکٹ کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ متاثرین کوہالہ جہلم پراجیکٹ کے تحفظات دور کئے جائیں، کمپنی کو زمینوں کے معاوضہ جات میں فراخدلی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 696683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش