0
Saturday 13 Jan 2018 10:28

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ اور غرب اردن میں 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان کو جنوبی غزہ کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ موقع ہی پر شہید ہو گیا جب کہ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلوس میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ واضح رہے کہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے خلاف پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 21 فلسطینی شہید اور 3ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین سے جھڑپ کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
خبر کا کوڈ : 696685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش