QR CodeQR Code

کراچی، برنس روڈ سے لاپتہ 10 سالہ بچہ گھر پہنچ گیا

13 Jan 2018 16:33

پولیس کے مطابق عثمان کو نامعلوم شخص گھر کے قریب چھوڑ کر چلا گیا۔ بچے کے تایا انصار نے بتایا کہ نامعلوم شخص چیز دلانے کے بہانے بچے کو پیدل لے گیا تھا، عثمان پر کسی قسم کا تشدد نہیں ہوا اور وہ خیریت سے گھر لوٹ آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے برنس روڈ سے لاپتہ ہونے والا 10 سالہ عثمان گھر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے برنس روڈ سے 10 سالہ بچہ عثمان مدرسے سے گھر واپسی پر لاپتا ہوگیا تھا۔ قصور میں قتل زینب کی طرح عثمان کی والدہ بھی عمرے پر گئی ہوئی ہیں۔ بچہ غائب ہونے پر اہلخانہ و اہل محلہ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے برنس روڈ کی دکانیں بند کرا دیں، ٹائر جلائے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی بھی معطل کر دی۔ عثمان آج صبح سویرے گھر پہنچ گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عثمان کو نامعلوم شخص گھر کے قریب چھوڑ کر چلا گیا۔ بچے کے تایا انصار نے بتایا کہ نامعلوم شخص چیز دلانے کے بہانے بچے کو پیدل لے گیا تھا، عثمان پر کسی قسم کا تشدد نہیں ہوا اور وہ خیریت سے گھر لوٹ آیا ہے۔ عثمان کی گمشدگی کے خلاف احتجاج میڈیا پر نشر ہوتے ہی آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی جنوبی سے رپورٹ طلب کی۔ اہلخانہ کے مطابق 10 سالہ بچہ عثمان 7 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہے، وہ قرآن حفظ کر رہا ہے اور اب تک 22 پارے حفظ کر چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 696760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696760/کراچی-برنس-روڈ-سے-لاپتہ-10-سالہ-بچہ-گھر-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org