0
Sunday 14 Jan 2018 11:21

پاکستان عوامی تحریک نے حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک کا فیصلہ کر لیا

پاکستان عوامی تحریک نے حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک کا فیصلہ کر لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک نے حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک کا فیصلہ کیا ہے اور اعلیٰ قیادت کا کہنا ہے کہ 17 جنوری کو لاہور میں ہونیوالا احتجاج فیصلہ کن اور آخری ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روز روز کے احتجاج سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے اور اس ایسے لگ رہا ہے کہ عوامی تحریک کی قیادت بک چکی ہے اور حکومتی ڈیل کے نتیجے میں ایسے قسط وار احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ عوامی تحریک کی قیادت نے اس اثر کو زائل کرنے کیلئے لاہور میں تمام اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مل کر 17 جنوری کو کیا جانیوالا احتجاج فیصلہ کن بنانے کیا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک انصاف سمیت پیپلز پارٹی، عوام مسلم لیگ، مسلم لیگ (ق)، مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل، جے یو پی سمیت دیگر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطے کر لئے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے سوا تمام سیاسی جماعتیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے احتجاج میں شریک ہونے کی مکمل یقین دہانی کروا چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے فیصلہ کر لیا ہے اس احتجاج کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا تقاضا نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس حوالے سے مکمل تیاری کیساتھ آئیں اور اس بار کوئی مذاکرات ہوں گے اور نہ ہی حکومت کے کسی لالی پاپ کو لیا جائے گا بلکہ اس بار ہونیوالے احتجاج میں پنجاب حکومت کو گھر بھیج کر ہی اٹھیں گے۔ ذرائع کے مطابق عوامی تحریک نے عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے بھی اپنی لیگل ٹیم کو بھرپور تیاری سے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 696924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش