0
Sunday 14 Jan 2018 11:48

قاتل حکمرانوں کیخلاف پوری تیاری اور پوری شدت کے ساتھ احتجاج ہوگا، مظہر علوی

قاتل حکمرانوں کیخلاف پوری تیاری اور پوری شدت کے ساتھ احتجاج ہوگا، مظہر علوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے لاہور میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے پبلک ہو جانے کے بعد پنجاب حکومت آئینی، قانونی اور اخلاقی طور پر حق حکمرانی کھو چکی ہے، نام نہاد وزیراعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 17 جنوری کو مال روڈ لاہور پر ہونیوالا احتجاج 17 جون کے شہداء کا قصاص لے کر رہے گا، ڈاکٹر طاہرالقادری کے اشارے کے منتظر ہیں، کارکنان اور کنٹینر پوری طرح تیار ہیں، حقیقی تبدیلی کا عمل قصاص سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہید کارکنوں کے انصاف کیلئے بے چین ہیں، قاتلوں اور لٹیروں کے دن گنے جا چکے ہیں، قاتل حکمرانوں کیخلاف پوری تیاری اور پوری شدت کے ساتھ احتجاج ہوگا، عوامی تحریک یوتھ ونگ نے مختلف اضلاع میں رابطہ کارکن مہم شروع کر دی ہے۔ مظہر علوی نے کہا کہ حکمران انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں اور فی الفور استعفیٰ دے کر خود کو قانون کے حوالے کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 10 کروڑ عوام شہدائے ماڈل ٹاؤن اور شہدائے قصور کیساتھ ہیں، ماڈل ٹاؤن اور قصور کے بے گناہوں کا خون قاتل حکمرانوں کو ہضم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم، کرپشن اور ناانصافی حد سے بڑھ گئی اب قاتل حکمران اللہ اور اس کی مخلوق کے غضب سے نہیں بچ سکیں گے، باقر نجفی رپورٹ کے بعد قاتل حکمرانوں کے مکروہ چہرے قوم کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں، حکمرانوں نے سانحہ قصور بپا کر کے سانحہ ماڈل ٹاؤن دہرا دیا۔ حکمران جب تک اقتدار میں رہیں گے بے گناہوں کو انصاف نہیں ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 696932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش