QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو کی موثر حکمت عملی 2017ء کی رپورٹ مرتب کرلی گئی

14 Jan 2018 12:32

رپورٹ کیمطابق صوبے کے تمام وسطی اور دیگر اضلاع میں اہداف سے زیادہ بچوں تک رسائی مکمل کی گئی، جبکہ پولیو کے مختلف مہمات کے دوران بچوں تک پہنچے کی شرح 95 سے 105 فیصد تک رہی، رپورٹ کیمطابق ہدف سے زیادہ بچوں تک رسائی موثر اور بہترین حکمت عملی کی مثال ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو کی موثر حکمت عملی 2017ء کی رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے تمام وسطی اور دیگر اضلاع میں اہداف سے زیادہ بچوں تک رسائی مکمل کی گئی، جبکہ پولیو کے مختلف مہمات کے دوران بچوں تک پہنچے کی شرح 95 سے 105 فیصد تک رہی۔ رپورٹ کے مطابق ہدف سے زیادہ بچوں تک رسائی موثر اور بہترین حکمت عملی کی مثال ہے۔ حوصلہ افزاء چیز یہ ہوئی ہے کہ ان علاقوں میں بھی صورتحال بہتر ہوئی جہاں والدین انکاری تھے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق جہاں ہدف سے زیادہ بچوں کو ویکسن ملی وہاں موبائل پاپولشن ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انکاری والدین کی تعداد کم ہورہی ہے اور صوبے میں صرف چند ہزار لوگ ایسے ہیں جو پولیو ویکسین پلانے سے عاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 696941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696941/خیبر-پختونخوا-میں-انسداد-پولیو-کی-موثر-حکمت-عملی-2017ء-رپورٹ-مرتب-کرلی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org