0
Sunday 14 Jan 2018 13:04

مانسہرہ ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق

مانسہرہ ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ غازی کوٹ میں قراقرم ہائی وے پر ٹرک اور ٹیکسی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹی سمیت 4 افرادجاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے یلوکیب ٹیکسی کے ساتھ قراقرم ہائی وے پر ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ حادثے کے بعد پولیس اور مقامی افراد نے لاشوں کو گاڑیوں سے نکال لیا اور زخمیوں کو فوری طورپر کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ پہنچا دیا۔ ٹرک ڈرائیور حادثے کے فوری بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 696954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش