0
Sunday 14 Jan 2018 17:00

خیبر پختونخوا اور فاٹا میں 5.1 شدت کا زلزلہ

خیبر پختونخوا اور فاٹا میں 5.1 شدت کا زلزلہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور فاٹا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور مارکیٹوں سے کھلے میدانوں میں نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 190 کلومیٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ پیمار مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور سمیت سوات، شانگلہ، ملاکنڈ ڈویژن، خیبر ایجنسی، مہمند ایجنسی اور دیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یامالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 697017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش