0
Sunday 14 Jan 2018 17:20

جنوبی وزیرستان میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بجے شدید زخمی

جنوبی وزیرستان میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بجے شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکی میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 2 بچے شدید زخمی ہونے کے ساتھ جسم کے اہم اعضاء سے محروم ہوگئے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق سرویکی کے علاقہ ریشوڑا ڈاگوا میں 9 سالہ کلثوم اور 7 سالہ رشید مویشی چَرا رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے راستے میں پڑا ایک کھلونا اُٹھا لیا اور اُس کے ساتھ کھیلنے لگے جو اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں کلثوم کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کلثوم کا ایک ہاتھ جبکہ رشید کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں اس قسم کے کھلونا نما بموں اور دیگر آئی ای ڈیز دھماکوں کے نتیجہ میں سینکڑوں افراد اور خصوصی طور پر بچے جاں بحق اور عمر بھر کیلئے معذور ہوچکے ہیں۔ اس ضمن میں جنوبی وزیرستان کے مقامی افراد متعدد بار پولیٹیکل انتظامیہ سے جرگے اور علاقے کو آئی ای ڈیز سے صاف کرنے کے مطالبے بھی کرچکے ہیں جبکہ اس معاملے پر سینیٹ کمیٹی میں بھی بحث ہوئی ہے تاہم تاحال کوئی قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔
خبر کا کوڈ : 697019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش