QR CodeQR Code

کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی سعودی شہزادے ولید بن طلال کو فائیو اسٹار ہوٹل سے جیل منتقل کر دیا گیا

14 Jan 2018 19:09

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی شرائط نہ ماننے پر ولید بن طلال کو ریاض کے رٹز کارٹن ہوٹل سے 'الہیر' جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ارب پتی شہزادے سے ایک کھرب روپے سے زائد رقم اور اپنی کمپنیوں کا کنٹرول حکومت کو دینے کا مطالبہ کیا گیا تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے صاف انکار کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی شاہی حکومت کے ہاتھوں کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کو فائیو اسٹار ہوٹل سے جیل منتقل کر دیا گیا، جس کے بعد وہ مذاکرات کے لئے تیار ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی شرائط نہ ماننے پر ولید بن طلال کو ریاض کے رٹز کارٹن ہوٹل سے 'الہیر' جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ارب پتی شہزادے سے ایک کھرب روپے سے زائد رقم اور اپنی کمپنیوں کا کنٹرول حکومت کو دینے کا مطالبہ کیا گیا تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے صاف انکار کردیا۔ سعودی حکام نے نام ظاہر نہ ہونے کی شرط پر بتایا کہ گرفتار شہزادہ ولید بن طلال نے حکومت کو ایک بڑی رقم دینے کی آفر کی لیکن اٹارنی جنرل نے اس کی منظوری نہیں دی۔ گزشتہ روز شہزادہ ولید نے حکومت کو بڑی رقم عطیہ کرنے کی بھی پیشکش کی جسے حکومت نے مسترد کردیا تھا۔ خیال رہے کہ کرپشن کے خلاف نام نہاد کریک ڈاؤن کے دوران ولید بن طلال سمیت کئی شہزادوں اور بااثر شخصیات کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 697031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/697031/کرپشن-کے-الزام-میں-گرفتار-ارب-پتی-سعودی-شہزادے-ولید-بن-طلال-کو-فائیو-اسٹار-ہوٹل-سے-جیل-منتقل-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org