0
Sunday 14 Jan 2018 23:17

وفاقی حکومت کا نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت بیرون ملک سے زرمبادلہ لانے اور اپنی جائیدادیں و اثاثے ظاہر کرنے والوں کو ٹیکس ترغیب دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کراچی میں تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی جا رہی ہے، جس سے ناصرف ٹیکس نیٹ میں توسیع ہو سکے گی، بلکہ ریونیو وصولیوں کا حجم بھی بڑھے گا، ایمنسٹی اسکیم کے بعد کوئی مک مکا نہیں ہوگا، بلکہ قابل ٹیکس آمدن کے حامل کو بہرصورت ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا۔ وفاقی مشیر برائے خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کے جی ڈی پی نمو کی 8 تا 10 فیصد کی شرح اگر 20 سال تک مستحکم رہے، تو بیروزگاری، غربت سمیت تمام مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے اور مذکورہ تناسب کے استحکام سے جامعات سے فارغ ہونے والے نوجوانوں کیلئے روزگار کے فوری مواقع پیدا ہو سکیں گے، اسٹیٹ بینک نے حال ہی میں روپے کی قدر 5 فیصد کم کی ہے، جس کے فوائد جلد نظر آنا شروع ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 697083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش