QR CodeQR Code

اپر دیر، مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی

15 Jan 2018 12:53

پولیس کیمطابق حادثہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب علاقہ سیاسن سے پاتراک جانیوالی مسافر گاڑی ڈرائیور نے ڈھلوان پر کھڑی کردی اور خود گاڑی سے اُتر گیا جس کیوجہ سے گاڑی خود بخود روانہ ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کے باعث مسافر پک اپ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب علاقہ سیاسن سے پاتراک جانے والی مسافر گاڑی ڈرائیور نے ڈھلوان پر کھڑی کردی اور خود گاڑی سے اُتر گیا جس کی وجہ سے گاڑی خود بخود روانہ ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ پولیس کے مطابق امدادی ٹیموں کے ہمرا کارروائی کے دوران گاڑی سے 3 خواتین اور 1 بچے کو مردہ جبکہ 7 کو زخمی حالت میں نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ غفلت کا مرتکب ڈرائیور وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 697152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/697152/اپر-دیر-مسافر-پک-اپ-کھائی-میں-گرنے-سے-خواتین-سمیت-4-افراد-جاں-بحق-7-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org