QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس بحال کئے جائیں، سپارک

15 Jan 2018 14:14

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپارک کے ریجنل مینجر نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر 18 سال سے کم عمر کے بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے 11 واقعات رجسٹر ہوتے ہے، جسکے دوران زیادہ تر بچوں کو زیادتی کیبعد قتل کیا جاتا ہے جو کہ انتہائی خطرناک بات ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیر سرکاری تنظیم سپارک نے خیبر پختونخوا حکومت سے چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپارک کے ریجنل مینجر جہانزیب خان نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 11  واقعات رجسٹر ہوتے ہے، جس کے دوران زیادہ تر بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا جاتا ہے جو کہ انتہائی خطرناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2016ء میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 4139 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جن میں 43 فیصد واقعات میں درندہ صفت ملزمان بچوں کے واقف کار تھے جبکہ 16 فیصد کیسز میں زیادتی کرنے والے خاندان کے ہی لوگ ملوث تھے۔ ریجنل مینجر سپارک کا کہنا کہ صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ وہ سکولوں کے نصاب میں ان حساس موضوعات سے متعلق مضامین شامل کرے تاکہ بچے اور والدین معاملات کے بارے میں باشعور ہوسکے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبے بھر کے 13 اضلاح میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کو فی الفور بحال اور دیگر اضلاع میں بھی اس طرح کے یونٹس قائم کئے جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح واقعات سے بچا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 697197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/697197/خیبر-پختونخوا-میں-چائلڈ-پروٹیکشن-یونٹس-بحال-کئے-جائیں-سپارک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org