QR CodeQR Code

آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کے کامیاب ہونے کا امکان ہے، دی اکانومسٹ

15 Jan 2018 14:23

رپورٹ کے مطابق شریف خاندان پر کرپشن کے الزامات اور معاشی عدم استحکام کا الیکشن نتائج پر اثر پڑ سکتا ہے اور عام انتخابات تک سیاسی استحکام کو بہت زیادہ خطرات رہیں گے، اصلاحات پر پیشرفت سست رہے گی لیکن معیشت استحکام کی جانب بڑھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کے کامیاب ہونے کا امکان ہے۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق شریف خاندان پر کرپشن کے الزامات اور معاشی عدم استحکام کا الیکشن نتائج پر اثر پڑ سکتا ہے اور عام انتخابات تک سیاسی استحکام کو بہت زیادہ خطرات رہیں گے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ الیکشن کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں تیزی سے کمی کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ اگلے انتخابات کے بعد بھی کاروباری ماحول مشکل رہے گا اور اصلاحات پر پیشرفت سست رہے گی لیکن معیشت استحکام کی جانب بڑھے گی۔ رپورٹ کے مطابق مستحکم شرح نمو برقرار رہے گی جس کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے اور عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) کی ہی کامیابی کا امکان ہے۔

دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار بھی تیز ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 697198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/697198/آئندہ-عام-انتخابات-میں-بھی-مسلم-لیگ-ن-کے-کامیاب-ہونے-کا-امکان-ہے-دی-اکانومسٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org