0
Monday 15 Jan 2018 16:48

بلاول بھٹو کا ایم کیو ایم لندن کے اہم رہنماء پروفیسر حسن ظفر عارف کی موت کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ

بلاول بھٹو کا ایم کیو ایم لندن کے اہم رہنماء پروفیسر حسن ظفر عارف کی موت کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پروفیسر حسن ظفر عارف کی موت سے متعلق مکمل تحقیقات کرائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق شماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال سے کہا ہے کہ پروفیسر حسن ظفر عارف کی موت کے حوالے سے مکمل تحقیقات کرائی جائے۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی اور ایم کیو ایم لندن کے اہم رہنماء پروفیسر حسن ظفر عارف کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال کو ہدایت کی کہ حسن ظفر سے متعلق میڈیا رپورٹس پر تحقیقات کرائیں، جبکہ پروفیسر حسن ظفر عارف ترقی پسند سیاسی کارکن تھے اور انہوں نے ایم آر ڈی کی تحریک میں کام کیا۔ دوسری جانب پروفیسر حسن ظفر قتل کیس کی تفتیش کے حوالے سے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے ڈی آئی جی ایسٹ کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے احکامات دیئے کہ تفتیش کے حوالے سے تمام تر مؤثر اقدامات کی تفصیلی رپورٹ دی جائیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم لندن کے اہم رہنماء پروفیسر حسن ظفر عارف کی لاش ابراہیم حیدری میں واقع الیاس گوٹھ کے قریب گاڑی میں پڑی ہوئی ملی تھی۔
خبر کا کوڈ : 697240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش