0
Monday 15 Jan 2018 20:23

کشمیر میں کب تک خون ناحق بہتا جائے گا، مولانا ریاض ہمدانی

کشمیر میں کب تک خون ناحق بہتا جائے گا، مولانا ریاض ہمدانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض ہمدانی نے مقبوضہ کشمیر کے کونے کونے میں بے گناہوں کے قتل عام ظلم و ستم مار دھاڈ، مسلسل بندشوں اور قابض فورسز کی بے تحاشہ زیادتیوں اور بے گناہوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے آئے روز دینی معاملات میں مداخلت کے ساتھ ساتھ کشمیر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ پر قدغنیں لگانے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ سرینگر میں منعقدہ جمعیت ہمدانیہ کے ایک اجلاس میں مولانا ریاض ہمدانیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں آئے دن بے گناہوں کی قتل ناحق کو فوری طور روک دیا جائے اور قابض فورسز کی بے تحاشا زیادتیوں پر لگام دی جائے اور انہوں نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا کہ وہ مسلمانوں کے دینی معاملات میں ٹانگ نہ اڈائیں، جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ہندوستان کی آزادی اور سالمیت کو خطرہ پہنچ سکتا ہے۔

مولانا ریاض ہمدانی نے کہا کہ ہماری تاریخی درگاہوں، خانقاہوں اور مساجد میں مسلمانوں کو نماز پر بھی قدغن لگائی گئی اور آج برابر کئی مہینوں سے تاریخی جامع مسجد میں بھی نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جو ہندوستان کی جمہوریت پر بدنما داغ ہے۔ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے سربراہوں سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کریں تاکہ کشمیر کے لوگ امن و سکون کے ساتھ زندگی بسر کریں اور ہندوستان کے رہنما ان وعدوں کو پورا کریں جو انہوں نے اہل کشمیر کے ساتھ یو این او اور پارلیمنٹ میں کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 697275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش