0
Monday 15 Jan 2018 21:35

تاپی جلد مکمل کرنے کے خواہشمند ہیں، وزیراعظم

تاپی جلد مکمل کرنے کے خواہشمند ہیں، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان روڈ اور ریلوے لنکس قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں ترکمانستان کے توانائی و گیس کے وزیر اور تاپی کے سی ای او نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کو تاپی منصوبے سمیت توانائی، ٹرانسمیشن لائن ، فائبر آپٹک کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بجلی کی ٹرانسمشن لائن، فائبر آپٹک منصوبوں سمیت روڈ، ریلوے لنکس قائم کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان کنیکٹویٹی کے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ترکمانستان کے صدر اور وزیراعظم کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچانے کے ساتھ ساتھ ترکمانستان کے دورے کی بھی دعوت دی جو وزیراعظم نے قبول کی ہے۔ وزیر خارجہ نے تاپی منصوبے کی بڈنگ میں پاکستانی کمپنیوں کو حصہ لینے کی بھی دعوت دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 697283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش