QR CodeQR Code

بھارت کشمیریوں کے دل سے جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکتا، شفیق الرحمن

16 Jan 2018 10:51

اپنے ایک بیان میں جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسئول کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ جیسے ہتھکنڈے مظلوم کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن نے کوٹلی سیکٹر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کی شدید الفاظ  میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ جیسے ہتھکنڈے مظلوم کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتے، بھارت جتنے چاہے مظالم ڈھا لے وہ کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکتا۔ پاک فوج کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 697394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/697394/بھارت-کشمیریوں-کے-دل-سے-جذبہ-آزادی-ختم-نہیں-کر-سکتا-شفیق-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org