0
Tuesday 16 Jan 2018 18:37
سابق وزیراعظم نواز شریف آل سعود کے فکری، نظریاتی اور دیگر اعتبار سے مکمل حمایتی ہیں

نون لیگ سے مخالفت کیوجہ امام مہدی کے دشمن آل سعود سے آل شریف کی پارٹنر شپ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

ملت تشیع کو سیاسی اعتبار سے اپنے آپکو مضبوط کرنے کیلئے سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا
نون لیگ سے مخالفت کیوجہ امام مہدی کے دشمن آل سعود سے آل شریف کی پارٹنر شپ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے امت مسلمہ کے مختلف مکاتب فکر کو مزید گروہ بندی کا شکار کرنے کے لئے اسلام دشمن طاقتیں بڑی تیزی سے اپنے مذموم ہتھکنڈوں میں مصروف ہیں، اس وقت یہود و نصاریٰ کا واحد ہدف اسلام کی حقیقی شناخت کو گمراہ کن انداز میں پیش کرکے امت مسلمہ کو شکوک و شبہات میں مبتلا کرنا ہے، جو قوم اپنے عقیدے کے اعتبار سے شکوک کا شکار ہو جاتی ہے، اس کا ایمان کمزور پڑ جاتا ہے، امت مسلمہ کے ایمان کو کمزور کرنے کے لئے مختلف محاذوں پر پوری قوت سے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی کی مسجد مدینۃ العلم میں منعقدہ سیمینار بعنوان ’’عصر مہدویت ؑ کے تقاضے‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما علامہ مقصود ڈومکی، علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ثقافتی یلغار اور ایسے تربیت یافتہ مبلغین جو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے دور کرنے کے لئے مختلف جواز فراہم کر رہے ہیں، استعماری طاقتوں کے کاری ہتھیار ہیں، ایسی نام نہاد مذہبی شخصیات جو عقیدت کی آڑ میں عقیدے کو نشانہ بنانے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں، کی حوصلہ شکنی دور عصر کا اہم تقاضہ اور ہمارا اولین فریضہ ہے، تعجیل امام زمانہ علیہ السلام کے لئے زمینہ سازی انفرادی کردار سازی سے مشروط ہے، اس کے لئے ہر ایک کو اپنا اپنا کردارا ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آل سعود نے عالمی ذرائع ابلاغ میں واضح طور پر کہا ہے کہ ہم امام مہدی علیہ السلام کی فوج سے جنگ کریں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف آل سعود کے فکری، نظریاتی اور دیگر اعتبار سے مکمل حمایتی ہیں، ہماری نون لیگ سے مخالفت کی بنیادی وجہ امام مہدی ؑ کے دشمن آل سعود سے آل شریف کی اسٹریجٹک پارٹنر شپ ہے، پاکستان میں ملت تشیع کو اسی وجہ سے مشکلات کا شکار بنایا جایا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں پاکستان کی سیاست میں غیر معمولی تبدیلیاں منظر عام پر آئیں گی، نواز شریف اینڈ کمپنی نے اس ملک کو نہ صرف عدم استحکام کا شکار کیا بلکہ فرقہ واریت کے فروغ میں بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے، ہم اس ملک میں اتحاد و اخوت کے خواہاں ہیں، ہماری طرف سے ہر اس طاقت کی کھل کر مخالفت کی جائے گی جو ملکی و قومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات ملک کی سیاست کا رخ بدل دیں گے، ملت تشیع کو سیاسی اعتبار سے اپنے آپ کو مضبوط کرنے کے لئے سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 697555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش