QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی، علامہ مبارک موسوی

16 Jan 2018 19:21

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج شریف برادران کی قاتل حکومت کی جعلی اقتدار اور جعلی جمہوریت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اگر حکومت کی جانب سے غیر جمہوری اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تو تمام اپوزیشن جماعتوں کے کارکن جیل بھر تحریک کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر علامہ حسن ہمدانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان عوامی تحریک کے لاہور کی مال روڈ پر ہونیوالے احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی، کارکنان اور خواتین ونگ کی شرکت بھی یقینی ہو گی، حصول انصاف کیلئے شہداء ماڈل ٹاؤن کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ اور شہباز شریف کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا، ماڈل ٹاؤن میں 14 بیگناہ افراد کو قتل کیا گیا ان قتلوں کا حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج شریف برادران کی قاتل حکومت کی جعلی اقتدار اور جعلی جمہوریت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اگر حکومت کی جانب سے غیر جمہوری اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تو تمام اپوزیشن جماعتوں کے کارکن جیل بھر تحریک کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر علامہ حسن ہمدانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 697559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/697559/ایم-ڈبلیو-اپوزیشن-جماعتوں-کے-احتجاج-میں-بھرپور-شرکت-کرے-گی-علامہ-مبارک-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org