0
Tuesday 16 Jan 2018 21:59

کراچی، ملیر کینٹ کے قریب انکاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار کی گاڑی پر خودکش حملہ

کراچی، ملیر کینٹ کے قریب انکاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار کی گاڑی پر خودکش حملہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی بکتربند گاڑی پر خودکش حملہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر خودکش حملہ کیا گیا ہے، خودکش حملہ ان کی بکتربند گاڑی پر کیا گیا، حملے میں ایس ایس پی ملیر محفوظ رہے۔ خودکش حملہ اس وقت کیا گیا، جب راؤ انوار گڈاپ کے علاقے میں واقع اپنے دفتر سے ملیت کینٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ جا رہے تھے۔ راؤ انوار کے محافطوں کی جوابی کارروائی میں 2 خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش کیلئے سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 2015ء میں بھی اسٹیل ٹاؤن کے قریب راؤ انوار کی گاڑی پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ محفوظ رہے تھے، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور مارے گئے تھے، اس حملے کے حوالے سے راؤ انوار کا کہنا تھا کہ حملہ آور حلیے سے طالبان معلوم ہوتے تھے۔

 
خبر کا کوڈ : 697587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش