0
Tuesday 16 Jan 2018 23:43

امریکا اور اسرائیل خطے میں امن اور طاقت کے توازن میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتے ہیں، ثروت اعجاز قادری

امریکا اور اسرائیل خطے میں امن اور طاقت کے توازن میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا ایجنڈا اسلام دشمنی اور سوچ مذہبی جنونیت ہے، امریکا اور اسرائیل خطے میں امن اور طاقت کے توازن میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کو بھارت اور افغانستان سے فنڈنگ اور آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے، فلسطین میں مسلمان بچوں، خواتین اور بزرگوں پر مظالم کے پہاڑ توڑنے والے بھلا کس طرح امن کے داعی ہو سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سے اسلام آباد روانگی سے قبل مرکز اہلسنت پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارتی مودی جو سیکولر ازم ریاست کے وزیراعظم ہیں، مگر بھارت کو انتہاپسند ہندوؤں کے حوالے کر دیا، بھارت میں مسلمان، عیسائی، سیکھ کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کے درمیان دفاعی 9 معاہدوں کے پیچھے بدامنی اور قتل و غارتگری دہشتگردی کے خدشات ہیں، نیتن یاہو اور مودی دونوں مذہبی انتہاپسند اور اسلام دشمن ہیں۔


ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان میں ختم ہوتی دہشتگردی، امن و امان کے قیام اور بیرونی سرمایہ کاری سے خائف ملک دشمن قوتیں سازشیں کر رہی ہیں، مسلم ممالک پر کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا دنیا کے وہ دہشتگرد ہیں، جو سلامتی کونسل کی قراردادوں کو تسلیم نہیں کرتے، اقوام متحدہ فلسطین کے حق میں ہونیوالی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر اس کی روح کے عین مطابق عمل کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دہشتگردی کا اقوام متحدہ نوٹس لے، پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر دکھ و افسوس ہے، شہید فوجیوں کو ملک کے عوام اور پاک دھرتی سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیز امن کیلئے خطرہ ہے، بھارت اپنے مذموم مقاصد کیلئے جارحانہ رویہ ترک کر دے، جواب دیا تو بھارتیوں کی نیندیں اڑ جائینگی۔
خبر کا کوڈ : 697599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش