0
Wednesday 17 Jan 2018 12:39

اسلام آباد، پنجاب میں میاں نواز شریف کی زیر صدارت بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق مشاورتی اجلاس

اسلام آباد، پنجاب میں میاں نواز شریف کی زیر صدارت بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق مشاورتی اجلاس
اسلام ٹائمز۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی زیر صدارت بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان سے نمائندگی رکھنے والی اتحادی جماعتوں نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو اور محمود اچکزئی بھی شریک تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران بلوچستان میں وزیراعلٰی کی تبدیلی کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ نواز شریف نے بلوچستان میں ساتھ دینے پر محمود خان اچکزئی اور میر حاصل بزنجو کا شکریہ ادا کیا۔ نواز شریف نے عبدالقدوس بزنجو کے وزیراعلٰی بننے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 500 ووٹ لینے والے کو وزیراعلٰی بلوچستان کس نے بنوایا۔؟ مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان میں اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کو فروغ دیا۔ بلوچستان اور بلوچ عوام کی ترقی ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی۔ سی پیک سے بلوچستان اور بلوچ عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ 2013ء کے انتخابات کے بعد وزیراعلٰی بلوچستان کے لئے اتحادیوں کو ترجیح دی۔ مسلم لیگ (ن) سے بے وفائی کرنے والوں نے درحقیقت عوامی مینڈیٹ سے بے وفائی کی ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے تفصیلی مشاورتی اجلاس جلد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 697703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش