QR CodeQR Code

مردان میں 4 سالہ بچی کو جنسی تشدد کیبعد قتل کردینے کیخلاف کے پی اسمبلی میں تحریک التواء جمع

17 Jan 2018 16:46

تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ مردان میں 4 سالہ عاصمہ کو اغواء کرکے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں اسے گلا دبا کر قتل کردیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے تاہم عمران خان اور خیبر پختونخوا حکومت نے اس واقعے پر چُپ کا روزہ رکھ لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے ضلع مردان میں 4 سالہ بچی عاصمہ سے مبینہ زیادتی اور قتل کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی ہے۔ تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ مردان میں 4 سالہ عاصمہ کو اغواء کرکے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں اسے گلا دبا کر قتل کردیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے تاہم عمران خان اور خیبر پختونخوا حکومت نے اس واقعے پر چُپ کا روزہ رکھ لیا ہے۔ ضیاء اللہ آفریدی نے بتایا کہ قصور واقعے پر سیاست کرنے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مردان میں 4 سالہ عاصمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل پر خاموش کیوں ہیں؟ جبکہ مثالی پولیس بھی اس معاملے کو چھپا رہی ہے، کیونکہ تاحال واقعہ کی نہ تو ایف آئی آر درج ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ضیاء اللہ آفریدی نے تحریک التواء میں مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزاء دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 697767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/697767/مردان-میں-4-سالہ-بچی-کو-جنسی-تشدد-کیبعد-قتل-کردینے-کیخلاف-کے-پی-اسمبلی-تحریک-التواء-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org