0
Wednesday 4 May 2011 15:45

بحرین کی نہتی خواتین کی حمایت میں ایرانی خواتین کا مظاہرہ

بحرین کی نہتی خواتین کی حمایت میں ایرانی خواتین کا مظاہرہ
تہران:اسلام ٹائمز۔ ایرانی خواتین نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے علاقے میں عوامی تحریکوں کی اصولی حمایت کے تناظر میں بحرین کی نہتی خواتین کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تہران کی خواتین نے تہراں میں مظاہرہ کر کے بحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود کے فوجیوں کے مظالم کی مذمت کی۔ انہوں نے مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد آل خلیفہ اور آل سعود کے نعرے لگائے۔ تہران کی خواتین نے مظاہرے کے اختتام پر ایک قراردار پاس کی، جس میں بحرین میں غیرملکی فوجیوں کی موجودگي اور بحرین سمیت علاقے کے عوام کے قتل عام پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کی مذمت کی گئی۔ اسی طرح  تہران کے علاوہ ایران کے دیگر شہروں میں طلبہ نے بھی مظاہرے کیے اور بحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود کے فوجیوں کے ہاتھوں عوام پر وحشیانہ ظلم و تشدد کی مذمت کی۔
 ادھر بحرین کے ممتاز عالم دین جعفر العلوی نے بحرین کی فوجی عدالت کی جانب سے بحرینی شہریوں کو سزائے موت سنانے کے حکم کو ظالمانہ اور سیاسی قرار دیتے ہوئے اسے پہلے سے طے شدہ اقدام قرار دیا۔ جعفر العلوی نے العالم ٹی وی چینل سے بات چیت میں اس بات پر زور دیتے ہوئے، کہ بحرین کے عوام آل خلیفہ کی عدالت کے ظالمانہ احکام کو تسلیم نہیں کریں گے، کہا کہ مظاہرین کو سزائے موت کا حکم سنانے کا مقصد بحرین کے عوام کے عزم و ارادے کو توڑنا اور انہیں اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے پر محبور کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بحرین کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں پر تشدد کر کے انہیں اعتراف جرم پر مجبور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کے انقلابی جوانوں کو پھانسی دینے سے آل خلیفہ کی حکومت کو کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ بحرین کے عوام کی تحریک میں مزید شدت آئے گی۔
 دوسری جانب بحرین کے ایک سرگرم سیاسی کارکن علی الفرج نے کہا ہے کہ بحرین کے شیعوں کے ساتھ حکومت کا امتیازی رویہ ہی اس عوامی تحریک کے شروع ہونے کا ایک سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ امتیازی رویہ نہ ہوتا تو شاید 14 فروری سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک شروع نہ ہوتی۔ 
انہوں نے کہا کہ بحرین میں احتجاجی مظاہروں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال صرف ان مظاہروں کو روکنے کے لیے نہیں ہے بلکہ آل خلیفہ کی حکومت انتقام لینے پر تلی ہوئي ہے۔ انہوں نے بحرین میں آل سعود کی فوجی مداخلت اور امریکی حمایت اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی پر سخت تنقید کی۔
خبر کا کوڈ : 69777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش