QR CodeQR Code

انشاء اللہ کشمیر اور فلسطین ضرور آزاد ہوگا اور ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی

17 Jan 2018 17:29

میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام دشمن عزائم کے بعد، دو اسلام دشمن اور پاکستان دشمن ریاستوں بھارت اور اسرائیل کی قربت ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے دورہ بھارت سے وطن عزیز پاکستان اور امت مسلمہ کے خلاف نئی سازش کی بو آرہی ہے، سر زمین کشمیر اور فلسطین پر قابض غاصب ریاستوں کا گٹھ جوڑ، امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام دشمن عزائم کے بعد، دو اسلام دشمن اور پاکستان دشمن ریاستوں کی قربت ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ بھارت کے خلاف، ہندوستانی مسلمانوں نے احتجاج کرکے غیرت ایمانی کا ثبوت دیا ہے، پاکستان کے غیور عوام بھی فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ مظلوم کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی ہے، ہم اس منحوس مثلث کے خلاف اب بھی بھرپور آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے وطن کے باوفا بیٹوں اور غیور مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کے چھ روزہ دورے اور اسلام دشمن منصوبوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیر اور فلسطین ضرور آزاد ہوگا اور ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 697770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/697770/انشاء-اللہ-کشمیر-اور-فلسطین-ضرور-آزاد-ہوگا-ظلم-کی-سیاہ-رات-کا-خاتمہ-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org