0
Wednesday 4 May 2011 14:16

بحرین میں گرفتار کئے گئے مظاہرین میں 25 فیصد تعداد بچوں کی ہے، ہیومن رائٹس

بحرین میں گرفتار کئے گئے مظاہرین میں 25 فیصد تعداد بچوں کی ہے، ہیومن رائٹس
اسلام ٹائمز- العالم نیوز ایجنسی کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق سنٹر کے اہلکار عباس العمران نے کہا ہے کہ حکومتی اور سعودی سیکورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کئے گئے مظاہرین کی 25 فیصد بچوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرینی اور سعودی سیکورٹی فورسز کسی پر رحم نہیں کرتے اور حتی بچوں کو خواتین کو بھی اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بناتے ہیں۔
انسانی حقوق سنٹر کے اہکار نے کہا کہ بحرینی اور سعودی سیکورٹی فورسز بچوں کے قتل، ان پر تشدد اور حتی انکے ساتھ جنسی زیادتی جیسے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔ عباس العمران نے کہا کہ سیکورٹی فورسز بڑے پیمانے پر بچوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کرتی ہیں۔
ہیومن رائٹس سنٹر کے اہلکار نے کہا کہ بحرین میں اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کی تنظیمیں ان خلاف ورزیوں کے بارے میں شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں جسکے بعد بحرینی حکومت کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 69778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش