0
Wednesday 17 Jan 2018 23:13

دہشتگردی کے حامی ممالک کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے، بپن راوت

دہشتگردی کے حامی ممالک کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے، بپن راوت
اسلام ٹائمز۔ بھارت فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے آج کسی ملک کا نام لئے بغیر کہا کہ ایسے ممالک کو شناخت کرنے کی ضرورت ہے جو دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں۔ جنرل راوت نے نئی دہلی میں ’’رائے سینا ڈائیلاگ 2018ء‘‘ میں کہا کہ دہشتگرد جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بین الاقوامی حدود میں دراندازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشتگردوں اور ان کو فروغ دینے والوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ایسے ممالک کو پہچاننے کی ضرورت ہے جو دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں۔ جنرل راوت نے کہا کہ جوہری اور کیمیائی ہتھیاروں کے دہشتگردوں کے ہاتھوں میں جانے کا خطرہ انسانیت کے لئے مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ جنرل راوت نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پر کچھ کنٹرول کی ضرورت ہے کیونکہ دہشتگرد اس کا استعمال اپنے مفادات کے لئے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، ہم لوگوں کو اس کے استعمال کو لے کر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ قابل غور ہے کہ پیر کو آرمی ڈے کے موقع پر جنرل راوت نے سخت لہجے میں پاکستان کو متنبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا ’’لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور دہشتگردوں کو ہندوستان میں دراندازی کرنے میں مدد دے رہی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم اپنی طاقت سے ان کو سبق سکھا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 697782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش