QR CodeQR Code

یمنی فوج کے بیلسٹک میزائل حملے میں سعودی فوج کا آپریشن سینٹر تباہ

17 Jan 2018 19:33

یمنی فورسز نے2017ء میں سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کی سرزمین اور مختلف محاذوں پر موجود ان کے فوجی مراکز اور انکے ایجنٹوں کے مختلف ٹھکانوں پر 45 بیلسٹک میزائل فائر کئے۔ یمن کیخلاف سعودی عرب کے حملے اور اس ملک کا ہر طرف سے محاصرہ 26 مارچ 2015ء سے شروع ہوا تھا، جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں سوائے تباہی اور یمن کے ہزاروں افراد کے جاں بحق ہونے کے کوئی اور نتیجہ نہیں نکلا۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی فورسز نے ایک بیلسٹک میزائل کے ذریعے سعودی عرب کی فوج کے آپریشن سینٹر کو نجران میں الخضراء کے مقام پر تباہ کر دیا۔ المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے میزائل آرمی یونٹ اور رضاکار فورسز نے سعودی عرب کی طرف سے یمن پر جاری مسلسل حملوں کے جواب میں درمیانی رینج کے قاهر ام2 بیلسٹک میزائل کے ذریعے سعودی عرب کی فوج کے آپریشن سینٹر کو نجران میں گذرگاہ الخضراء کے مقام پر نشانہ بنایا۔ اس رپورٹ کے مطابق الخضراء کے مقام پر اس میزائل حملے کے بعد سعودی عرب کی فوج کا آپریشن سینٹر تباہ ہوگیا ہے۔ یمن کی فورسز نے کل بھی مختصر رینج کے بیلسٹک میزائل کے ذریعے سعودی عرب کے علاقے جیزان کے ائر پورٹ کو تباہ کر دیا تھا۔ یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے اس سال کے آغاز سے اب تک جارح سعودی اتحاد اور ان کے ایجنٹوں کی پوزیشنز کی طرف کئی بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں۔ یمنی فورسز نے2017ء میں سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کی سرزمین اور مختلف محاذوں پر موجود ان کے فوجی مراکز اور انکے ایجنٹوں کے مختلف ٹھکانوں پر 45 بیلسٹک میزائل فائر کئے۔ یمن کے خلاف سعودی عرب کے حملے اور اس ملک کا ہر طرف سے محاصرہ 26 مارچ 2015ء سے شروع ہوا تھا، ان حملوں میں سوائے تباہی اور یمن کے ہزاروں افراد کے جاں بحق ہونے کے کوئی اور نتیجہ نہیں نکلا۔


خبر کا کوڈ: 697904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/697904/یمنی-فوج-کے-بیلسٹک-میزائل-حملے-میں-سعودی-کا-آپریشن-سینٹر-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org