0
Thursday 18 Jan 2018 10:36

حکومت تاجروں، صنعتکاروں کے مسائل حل کریگی، نورین عارف

حکومت تاجروں، صنعتکاروں کے مسائل حل کریگی، نورین عارف
اسلام ٹائمز۔ وزیر صنعت و تجارت نورین عارف نے آزادکشمیر چیمبر کا دورہ کیا، اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر چیمبر چوہدری غلام مرتضٰی نے چیمبر اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل فائلر، نان فائلر، کسٹم تنازعہ، پراپرٹی ٹیکس پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے تاجر اور صنعت کار بے شمار مسائل کا شکار ہیں جنہیں حکومت کو حل کرنا چاہیے۔ اس موقع پر نورین عارف نے اپنے خطاب میں تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ موجودہ حکومت آزاد کشمیر میں تاجروں اور صنعت کاروں کو سہولیات کی فراہمی کی پالیسی پر گامزن ہے اور ان کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 697953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش