0
Thursday 18 Jan 2018 16:20

نجف اشرف، اصغریہ علم و عمل تحریک کے وفد کی نمائندہ ولی امر المسلمین سید مجتبٰی الحسینی سے ملاقات

نجف اشرف، اصغریہ علم و عمل تحریک کے وفد کی نمائندہ ولی امر المسلمین سید مجتبٰی الحسینی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے ایک وفد نے تحریک کے چیئرمین سید حسین موسوی کی قیادت میں نمائندہ ولی امر المسلمین فی العراق سید مجتبٰی الحسینی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مجتبٰی الحسینی نے کہا کہ کوفہ میں امیرالمومنینؑ کی حکومت رہی ہے اور امام زمانہ (عج) کی حکومت ہوگی، اس وقت عالمی میڈیا مسلم امہ میں ناامیدی کو ترویج دے رہا ہے، مگر اسلام کا مستقبل تابناک ہے، دشمن کو لبنان، فلسطین، شام اور اب یمن و فلسطین میں شکست فاش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امام زمانہ (عج) کی عالمی حکومت کیطرف کوشاں ہے، ایران روز اول سے دشمن کی نظر میں چبھ رہا ہے، امام خمینیؒ نے عورتوں کے حوالے سے زیادہ کام کیا، انقلاب میں عورتیں مردوں کو میدان عمل میں لے کر آئیں۔

انہوں نے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے وفد کو کہا کہ آپ کو نجف اشرف آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، خدا آپ کی زیارت کو قبول فرمائے، جب مقام معظم رہبری پاکستان آئے تھے، تو پاکستان کے عوام نے رہبر معظم کا والہانہ استقبال کیا تھا، ہم اس کی قدردانی کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن نے پاکستانی عوام کے دینی جذبہ، اسلام سے محبت کے نقطے کو سمجھ کر اس ملک کو سازشوں کا مرکز بنا رکھا ہے، صاحب بصیرت افراد کی مدد سے دشمن کے منصوبے کو ناکام بنا سکتے ہیں، پاکستان میں تربیتی کام کو بڑھانے کی ضرورت ہے، زبان سے زیادہ کردار اور اعمال سے کام سرانجام پاتا ہے، کردار و رفتار کو مقدم رکھیں، حضرت محمدؐ و آل محمدؐ کے معارف کو لوگوں تک پہنچائیں، ہم اہلبیتؑ کی باتیں سنیں تو خودبخود مطیع ہو جائیں گے۔


خبر کا کوڈ : 698055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش