0
Thursday 18 Jan 2018 19:43

قوم دہشتگردی، انتہاء پسندی سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے متحد ہے، علامہ عارف واحدی

قوم دہشتگردی، انتہاء پسندی سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے متحد ہے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف واحدی نے "پیغام پاکستان" کے نام سے دہشتگردی کیخلاف اتحاد و وحدت کے اظہار پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کی قیادت نے واضح کر دیا کہ پوری قوم دہشتگردی، انتہاء پسندی سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے متحد، یک آواز اور یکجان ہے، قومی بیانیہ سے پوری دنیا میں ملک کی طرف سے بہترین پیغام گیا ہے، بیانیہ نے شدت پسندی، تکفیریت اور دہشتگردی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا۔ مسلم دنیا کیخلاف منحوس مثلث انڈیا، اسرائیل اور امریکہ کی صورت میں بن چکی ہے، امہ بیدار مغزی کا ثبوت دیتے ہوئے اسلام اور انسان دشمن قوتوں کے خلاف متحد ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علماء کرام اور اسکالرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ بھارت (دہلی) میں 2 دہشتگرد بھارتی و اسرائیلی وزیراعظم اکٹھے ہوئے ہیں، ایک کشمیریوں کا قتل عام کرا رہا ہے، دوسرا مظلوم فلسطینیوں کیخلاف دہشتگردی میں مصروف ہے، اب ملکر دہشتگردی کو مزید تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور امریکہ ان دونوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں مسلمان بیدار ہوں اور اپنے دشمنوں کو پہچانیں، یہ منحوس مثلث ہے، ان سب کا مقابلہ اسی طرح ہوسکتا ہے کہ جب دشمن کھل کر سامنے آگیا ہے تو اب اس مشترکہ دشمن پر نظر رکھنی ہوگی اور ان کی سازشوں کو سمجھ کر مل کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا، جب تک ہم اپنی صفوں کو منظم نہیں کریں گے اور چھوٹے فروعی مسائل کو بھلا کر وسیع تر دینی، ملی اور ملکی مفادات کیلئے اکٹھے نہیں ہوںگے، ہم کمزور ہونگے اور دشمن مضبوط ہوگا۔ علامہ عارف حسین واحد کا مزید کہنا تھا کہ ملکی حالیہ صورتحال کے پیش نظر گذشتہ روز ایوان صدر میں ہونیوالے پیغام پاکستان بیانیہ سے عالمی سطح پر ایک بھرپور اور طاقتور پیغام گیا ہے کہ ہم ایک تھے، ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے، ہمارے عالمی سامراجی دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، آج کے بیانیہ سے شدت پسندی و انتہاء پسندی، تکفیریت اور دہشتگردی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا گیا ہے، جس سے یقینی طور پر پاکستان کے دشمن مایوس اور دوست خوش ہونگے، اس حوالے سے پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 698085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش