0
Thursday 18 Jan 2018 23:03

مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کا محلاتی سازشوں کا ملکر مقابلے کرنے کا عزم

مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کا محلاتی سازشوں کا ملکر مقابلے کرنے کا عزم
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں نے بلوچستان میں محلاتی سازشوں کے ذریعے تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)، پختونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، مریم نواز شریف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، پرویزرشید، مریم اورنگزیب، میر حاصل بزنجو،محمود خان اچکزئی اور عبدالقادر بلوچ نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان میں لائی گئی تحریک عدم اعتماد پر تفصیلی گفتگو کی گئی، شرکاء کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہمارے علم میں لائے بغیر بلاجواز کیا گیا، اراکین نے کبھی اس حوالے سے کسی بھی سطح پر نشاندہی نہیں کی، چند سو ووٹ لینے والے شخص کو صوبے پر مسلط کرنا جمہوری عمل کی نفی ہے۔ حساس ترین صوبے پر کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بٹھا دینا سب کے لیے لمحہ فکریہ اور اقدام آئین میں دیے گئے عوام کے حقِ حکمرانی کی توہین کے مترادف ہے۔

اجلاس میں شامل جماعتوں کی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محلاتی سازشوں کے ذریعے تبدیلی کا مقابلہ کیا جائے گا اور عوامی شعور بیدار کرکے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جائے گی۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا کہ ووٹ کے تقدس کو بار بار مجروح کرنا کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا، بلوچستان کے سیاسی استحکام کو راتوں رات محلاتی سازشوں کی نذر کر دیا گیا، غیر جمہوری اقدام کو بلوچستان کے عوام اپنی توہین تصور کرتے ہیں لہذا جمہوری قوتیں غیر آئینی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 698106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش