0
Friday 19 Jan 2018 11:13

مردان واقعہ، کے پی پولیس اہلکاروں کی خصوصی تربیت کا فیصلہ

مردان واقعہ، کے پی پولیس اہلکاروں کی خصوصی تربیت کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے قصور اور مردان جیسے واقعات سے نمٹنے اور ملوث ملزموں کو گرفتار کرنے کیلئے پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر 25 اہلکاروں کو تربیت دی جائیگی جو بعدازاں سکولوں میں جاکر چھوٹی بچیوں اور بچوں کو اپنی حفاظت کے طریقوں سے روشناس کرائیں گے۔ پولیس حکام کے مطابق قصور اور مردان جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے نئی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے جس کی روشنی میں پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع کے 25 اہلکاروں کو ایسے واقعات سے نمٹنے اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو پکڑنے کیلئے خصوصی تربیت دی جائیگی۔ حکام کے مطابق تربیت حاصل کرنیوالوں میں زیادہ تر انوسٹی گیشن سٹاف شامل ہے جبکہ خواتین اہلکاروں کو بھی تربیت میں شامل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تربیت مکمل ہونے کے بعد مرد و خواتین اہلکار پرائمری سکولوں میں جاکر بچوں اور بچیوں کو اپنی حفاظت کے طریقوں سے روشناس کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 698118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش