QR CodeQR Code

عاصمہ قتل کیس، 116 افراد سے تفتیش مکمل کرلی گئی، میاں سعید

19 Jan 2018 11:21

ڈی پی او مردان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران جھوٹ کو پکڑنے کیلئے وائس انالیسز ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا ہے، علاقے کی فیسنگ کے علاوہ انتہائی مشکوک افراد کے ڈی این اے سیمپلز لئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مردان ڈاکٹر میاں سعید نے کہا ہے کہ عاصمہ قتل کیس میں تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے اور اب تک 116 افراد سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے، جن میں 6 افراد سے دوسری مرتبہ بھی تفتیش کی گئی ہے جبکہ اس دوران جھوٹ کو پکڑنے کیلئے وائس انالیسز ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے میاں سعید کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کے علاوہ علاقے کے تمام مردوں اور نوجوانوں کا 100 فیصد ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔ علاقے کی فیسنگ کے علاوہ انتہائی مشکوک افراد کے ڈی این اے سیمپلز لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عاصمہ قتل کیس کے سلسلے میں علاقے کے لوگ پولیس کے ساتھ مکمل تعاؤن کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 698120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/698120/عاصمہ-قتل-کیس-116-افراد-سے-تفتیش-مکمل-کرلی-گئی-میاں-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org