QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی جمہوریت کیلئے خطرہ بن گئی ہے، راشد محمود سومرو

19 Jan 2018 15:14

اپنے بیان میں جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مظلوم لاہور کا ہو یا پھر لاڑکانہ کا انصاف کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی بے گناہ انسان کے قتل کی ہم مذمت کرتے ہیں، سندھ پر حکمران جماعت کا سانحہ ماڈل ٹاؤن پر احتجاج سندھ کے عوام کے ساتھ مذاق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تخت لاہور میں مظلوم افراد کے قتل پر انصاف کا ڈرامہ رچا رہی ہے، پیپلز پارٹی اپنی حکومت میں سندھ دھرتی پر قتل کئے گئے شہید علامہ خالد سومرو کے خون کا حساب دے، مظلوم لاہور کا ہو یا پھر لاڑکانہ کا انصاف کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی بے گناہ انسان کے قتل کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ سندھ پر حکمران جماعت کا سانحہ ماڈل ٹاؤن پر احتجاج سندھ کے عوام کے ساتھ مذاق ہے، سندھ میں قاتلوں کی سرپرستی کرنے والی پیپلز پارٹی تخت لاہور کو گرانے کے بجائے تخت کراچی کے گرنے کی فکر کرے۔


خبر کا کوڈ: 698169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/698169/پیپلز-پارٹی-جمہوریت-کیلئے-خطرہ-بن-گئی-ہے-راشد-محمود-سومرو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org