QR CodeQR Code

پاک فوج نے خارجی دشمنوں کا ٹاور تباہ کر دیا، عمر میڈیا کی نشریات بند

19 Jan 2018 21:03

ملک بھر میں بالعموم اور خیبر ایجنسی بشمول شمالی وزیرستان میں بالخصوص دہشتگردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری ہے، جبکہ دہشت گرد ایف ایم ریڈیو عمر میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف انتہائی منفی پروپگینڈا جاری رکھے ہوئے ہیں، پاک فوج کی کارروائی کے باعث عمر میڈیا خاموش ہوچکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانباز سکیورٹی فورسز نے ملک و اسلام دشمن پروپیگنڈا پھیلانے والے ایف ایم ریڈیو ٹاور کو تباہ کر دیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد کے قریب نصب عمر ایف ایم ریڈیو ٹاور تباہ کر دیا ہے، دعوہ توئی کے قریب نصب ٹاور کے ذریعے عمر میڈیا سے ملک دشمن پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا تاہم سکیورٹی فورسز نے ٹاور تباہ کرکے خارجی دشمن کی نشریات بند کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں بالعموم اور خیبر ایجنسی بشمول شمالی وزیرستان میں بالخصوص دہشتگردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری ہے، جبکہ دہشت گرد ایف ایم ریڈیو عمر میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف انتہائی منفی پروپگینڈا جاری رکھے ہوئے ہیں، پاک فوج کی کارروائی کے باعث عمر میڈیا خاموش ہوچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 698211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/698211/پاک-فوج-نے-خارجی-دشمنوں-کا-ٹاور-تباہ-کر-دیا-عمر-میڈیا-کی-نشریات-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org