0
Thursday 18 Jan 2018 04:24

آل خلیفہ حکومت بحرین کے انقلابی رہنماوں کو جیلوں میں تدریجی طور پر قتل کر رہی ہے، تحریک حق بحرین

آل خلیفہ حکومت بحرین کے انقلابی رہنماوں کو جیلوں میں تدریجی طور پر قتل کر رہی ہے، تحریک حق بحرین
اسلام ٹائمز۔ تحریک حق بحرین نے سنٹرل جیل میں بحرین کے انقلابی راہنماوں کے علاج پر پابندی کے حوالے س اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ اپنے اس اقدام سے ان رہنماوں کو تدریجی قتل کر رہی ہے۔ رسا نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی آزادی اور جمہوریت کی تحریک حق نے اپنے ایک پیغام میں مرکزی جیل میں انقلاب بحرین کے 13 رہنماؤں کی جسمانی حالت کی خرابی اور ان کے علاج پر پابندی کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اس تحریک نے جیل میں موجود رہنماؤں کے علاج پر پابندی پر سخت تنقید کی ہے اور اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ان میں سے اکثر افراد پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہیں اور انہیں مسلسل علاج کی ضرورت ہے، لیکن علاج کی سہولت فراہم نہ کرنے کا مطلب ان کا آہستہ اور تدریجی قتل ہے۔ تحریک حق نے شیخ حسن مشیمع جو کہ اس تحریک کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں، انکے خاندان کے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ مشیمع کے خاندان نے ان کی جسمانی حالت کی خرابی اور ان کی شوگر میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے اور آل خلیفہ کے حکام کی جانب سے اس بیماری کے علاج کے لئے میڈیسن کے استعمال سے روکنے کی خبر دی ہے۔ اس تحریک نے اپنے پیغام کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جیل سے ملنے والی خبروں کے مطابق جو نام کی جیل میں ان انقلابی رہنماؤں کو دوسرے زندانیوں سے دور اور مسلسل ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ 11 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود یہ افراد قیدیوں کے ساتھ نامناسب عمل کی مخالفت کی وجہ سے اپنے خاندانوں سے ملاقات سے محروم ہیں۔ تحریک حق نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے حکام  قیدیوں کے بارے میں ہر قسم کے پیش آنے والے خطرناک مسائل کی ذمہ دار ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 698230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش