0
Saturday 20 Jan 2018 19:51

تمام دشمن یکجا ہو کر پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں مگر وہ ناکام رہیں گے، سربراہ پاک فضائیہ

تمام دشمن یکجا ہو کر پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں مگر وہ ناکام رہیں گے، سربراہ پاک فضائیہ
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ اللہ کے نام پر بننے والی ریاست پر کوئی بری نظر ڈالنے کی ہمت نہیں کرسکتا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے پی اے ایف میوزم میں 1974ء کی عرب اسرائیل جنگ کے ہیرو ائیر کموڈور ستار علوی (ریٹائرڈ) کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ایئر چیف مارشل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ائر کموڈور ستار علوی نے شامی فضائیہ کی طرف سے اسرائیلی فضائیہ کے میراج طیارے کو مار گرایا تھا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہمارے تمام دشمن یکجا ہو کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، مگر وہ ہمیشہ اپنی کوششوں میں ناکام رہیں گے، پاکستان اللہ کے نام پر بننے والی ایک نظریاتی ریاست ہے، جس پر کوئی بری نظر ڈالنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عظیم پائلٹ کے کارنامے پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں، پاک فضائیہ مادر وطن کی فضائی سرحدوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائے گی اور قوم کے شانہ بشانہ دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 698483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب