0
Saturday 20 Jan 2018 20:01

تحریک لبیک یارسول اللہ نے 27 جنوری سے جیل بھرو تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

تحریک لبیک یارسول اللہ نے 27 جنوری سے جیل بھرو تحریک چلانے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ داتا دربار لاہور کے باہر ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ ملک میں منظم سازش کے تحت عقیدہ ختم نبوت کو چھیڑا گیا اور مخصوص قوتیں آئین سے ختم نبوت کی شق نکلوانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں، ان سازشوں میں حکومت کے وزراء بھی ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جتنے وعدے کئے تھے ان میں سے کوئی پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر حملہ ہو تو ہم کسی طرح خاموشی سے بیٹھ سکتے ہیں، پیروں کو اپنے حجروں سے نکلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی عقیدہ ختم نبوت کو چھیڑے گا اسے عبرت کا نشان بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا  پیر سیال سیال شریف سے چل کر داتا دربار کے سامنے سینا تان کر کھڑا ہوا ہے، حکمران آستانوں کو خریدنے والے کام نہ کریں۔ درباروں والے بیوقوف تو نہیں کہ حکومت کی باتوں میں آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کا غدار سلام کا بھی حقدار نہیں رہتا، پیر سیال کو رانا ثناء اللہ جیسے چوڑھے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، رانا ثناء اللہ کے دل میں نجاست ہے، حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ حسین سے بھی دوستی یزید کو بھی سلام۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم ہر سازش کا پردہ چاک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 27 جنوری سے جیل بھرو تحریک شروع کر دیں گے، چند مولویوں کی کانفرنس کرنے سے معاملہ حل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ رانے کے کانے بنے بیٹھے ہیں، لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ گرنے والی لاشوں کا حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے ہاتھ خون شہیداں سے رنگے ہوئے ہیں، آواز بلند کرنے اور حق پر ڈٹ جانے پر پیر سیال کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ داتا کی نگری میں اہلسنت اپنی سیٹیں جیت کر دکھائیں گے، اب لاہور سے حکمران جماعت نہیں جیت سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 698486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش